BPS 5 to 15 jobs

 #ساڈا_حق_ایتھے_رکھ 

سندھ حکومت اور آئی بی اے کو ہاتھ جوڑ کر عرض کہ اگر آپ 5 سے 15 گریڈ کی نوکریاں واقعی میرٹ پہ دینا چاہتے ہیں تو ٹاپ ٹو باٹم میرٹ لسٹ جاری کریں اور مکینزم سمجھائیں کہ کسی بھی امیدوار کو کیسے پتا چلے گا کہ میرٹ لسٹ میں وہ کونسے نمبر پہ ہے، کونسے ڈپارٹمنٹ میں اس سے اوپر والے کتنے ہوگئے ہیں،اور اس کا انمبر کب آئے گا۔ 

    ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان کتاب اور قلم کا راستہ ترک کرکہ ٹائر جلانے اور روڈ بند کرنے کی طرف جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے انرجی پڑھائی اور مثبت چیزوں پہ لگائیں۔ 

     اگر پہلی اگست تک میرٹ لسٹ،نام ، شناختی کارڈ نمبر اور مارکس کے ساتھ جاری نہیں ہوئی تو اپنے حق کی حفاظت کے لیے بحالت مجبوری ہم IBA کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ 

    کیونکہ ایک پڑھے لکھے کینڈیڈیٹ کے پاس صرف یہی آپشن کے کہ وہ محنت کرکہ ٹیسٹ پاس کرلے، اگر ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی میرٹ نہ ہو اور سیٹیں بیچی جائیں یا پھر سیاسی رشوت کے عوض اپنے من پسند لوگوں کو دی جائیں تو پھر ایک نوجوان کے پاس اپنا حق لینے کے لیے روڈ پہ نکلنے اور احتجاج کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچتا۔ 

    اور آخری آپشن سندھ کے نوجوانوں کے پاس PPP کا #پولیٹیکل_بائیکاٹ کا بچ جاتا ہے، اگر میرٹ نہ ہوئی اور لسٹ نہیں دی گئی تو سندھ کے تمام Job seekers جن کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے وہ پی پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پی پی کے مخالف جو بھی کھڑا ہو چاہے آزاد امیدوار یا پھر کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو، سندھ کے نوجوان اس کو ووٹ دیں گے۔ امید ہے کہ ہمیں اس ڈگر پہ جانے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ 🙏

#ساڈا_حق_ایتھے_رکھ #TopToabttomMeritList 

#we_want_merit_in_sindh #iba #SindhGovernment #naeemsvirtualacademy #naeemullahmahar #MuradAliShah

Comments

Popular posts from this blog

دادو: سول اسپتال دادو ۾ شاگردياڻي کي 3 سالن کان جنسي ڏاڍائي جو شڪار بنائڻ جو انڪشاف

کیا وقعے تعلیم شعور سے زیادہ فحاشی پہلانے کا سبب بن رہی ہے۔

عام معلومات